گلشن اقبال سے رکشہ گینگ کے اہم کارندے گرفتار

گلشن اقبال سے رکشہ گینگ کے اہم کارندے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں پولیس کی کارروائی، رکشہ گینگ کے اہم کارندے گرفتار کر لیے گئے ۔پولیس کے مطابق گلشن چورنگی کے قریب کارروائی کر کے وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان شہریوں کو رکشے میں بٹھا کر اسلحے کے زور پر ان سے موبائل فون چھینتے اور فرار ہو جاتے تھے ، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور شہری سے چھینا ہوا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔پولیس نے وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔گرفتار ملزمان میں نثار ولد غلام شبیر اور مجاہد حسین ولد سائیں بخش شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...