گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے راہ گیر خواتین کو لوٹ لیا

گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے راہ گیر خواتین کو لوٹ لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ڈاکو راج جاری ہے ،گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے راہ گیر خواتین کو لوٹ لیا، واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہوئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک سوار دو ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک لگائے ہوئے تھے اور دونوں شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے ، ڈاکو گلی میں داخل ہوتے ہوئے دکھائی دیئے ایک ڈاکو موٹر سائیکل سے اتر کر گلی سے گزرنے والی 4 خواتین کو اسلحے کے زور پر روک کر ان سے موبائل فونز کی چھینا جھپٹی کرتا ہے اور اس دوران خواتین شدید خوف کا شکار دکھائی دیں۔واردات کے دوران عبایا پہنی ہوئی ایک لڑکی موبائل فون دینے کے بعد گلی سے بھاگتے ہوئے بھی دکھائی دیتی ہے بعدازاں دونوں ڈاکو انتہائی اطمینان کے ساتھ خواتین کو لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...