صرافہ بازار میں ڈکیتی کاملزم گرفتار، قبضے سے اسلحہ و چاندی برآمد

صرافہ بازار میں ڈکیتی کاملزم گرفتار، قبضے سے اسلحہ و چاندی برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 3 روز قبل صرافہ بازار میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و چاندی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 3 روز قبل صرافہ بازار میں ڈکیتی کرنے والے ملزم سعید احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و چاندی برآمد کرلی۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزم 31 اگست کو کھارادر کاغذی بازار میں کپڑے کے تھان کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے ۔ملزمان اسلحہ کے زور پر تقریباً 06 کلو چاندی لیکر فرار ہوگئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...