لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی،مشتاق الرحمن
کراچی(این این آئی)سیاسی و سماجی رہنما مشتاق الرحمان زاہد نے کے الیکٹرک کی جانب سے مبینہ طور پر 18 سے 20 گھنٹے تک جاری رہنے والی لوڈشیڈنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا قبلہ درست نہ ہوسکا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
مشتاق الرحمان زاہد نے کہا کہ مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود 18 سے 20 گھنٹے تک بجلی کی بندش شہریوں کے لیے اذیت کا باعث بن چکی ہے ۔ ایک طرف شہری سارا دن محنت مزدوری کے بعد گھروں کو واپس آتے ہیں تو دوسری جانب بجلی غائب ہوتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments