نرسنگ کے 1400طلبا انگلش لٹریچر میں فیل قرار

نرسنگ کے 1400طلبا انگلش لٹریچر میں فیل قرار

مختلف نرسنگ کالجز کے طلباکا ڈاؤ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس پر احتجاج ری ٹیک امتحانات کی موجودہ ڈیٹ شیٹ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی سے منسلک نرسنگ کالجز کی 1400 طلبا کو انگلش لٹریچر میں فیل قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد طلبا سڑکوں پر آگئیں۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے منسلک نرسنگ کالجز کے طلبہ کا اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام سیمسٹر 4 کے ری ٹیک امتحانات اور امتحانی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔ڈاؤ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کے سامنے ہونے والے احتجاج میں تقریباً 50 مختلف نرسنگ کالجز کے طلبہ و طالبات شریک ہیں۔متاثرہ طلبا نے بتایا کہ سیمسٹر 4 کے امتحانات میں 1900 طلبہ نے شرکت کی تھی، جن میں سے صرف ایک مضمون (انگلش لٹریچر) میں 1400 کے قریب طلبہ کو فیل قرار دے دیا گیا، جس پر طلبہ میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

نرسنگ طلبہ نے ری ٹیک امتحانات کی موجودہ ڈیٹ شیٹ کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات ملتوی کر کے انہیں تیاری کے لیے مناسب وقت دیا جائے ۔مظاہرین نے امتحانی فیس کے شدید مالی بوجھ کو کم کرنے اور ری ٹیک امتحانات کی فیس میں واضح کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحانی فیس کے واؤچر جمع کرانے کی آخری تاریخ میں فوری طور پر توسیع کی جائے تاکہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو آسانی مل سکے ۔احتجاجی طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ، ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...