حیدر آباد:انٹر بورڈ کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں تقریب
طلبہ و طالبات میں گولڈ و سلور میڈلز، نقد رقم اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیںکمشنر کی طلباکومبارکباد، کامیابی نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کا آغاز، فیاض عباسی
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات 2026 کے حوالے سے شہباز ہال میں منعقدہ تقریب میں کمشنر فیاض حسین عباسی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں انٹرمیڈیٹ کے مختلف گروپس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں گولڈ و سلور میڈلز، نقد رقم اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، اس موقع پر کالجز کے پرنسپلز، اساتذہ اور ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے والدین بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر فیاض حسین عباسی نے پوزیشن ہولڈرز، انکے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی ایک اجتماعی کامیابی ہے جس میں طلبہ کے ساتھ انکے اساتذہ اور والدین کا بھی اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کی شروعات ہے ، والدین، اساتذہ اور دوستوں نے ان سے جو توقعات وابستہ کی ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیشے کا انتخاب انسان خود کرتا ہے ، تاہم اپنے منتخب شعبے میں کامیابی کیلئے مسلسل جدوجہد کرکے اپنا راستہ بنانا پڑتا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ فقیر محمد لاکھو نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی مزید کامیابیوں کیلئے انعامات رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنا طلبہ کی محنت اور صلاحیت کا اعتراف ہے جبکہ یہ حوصلہ افزائی انہیں مستقبل میں بھی اپنی فیلڈ میں مزید آگے بڑھنے اور نمایاں مقام حاصل کرنیکی ترغیب دیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments