گرین لائن کے متعدد اسٹیشنز پر سہولتیں غیر فعال
کراچی (این این آئی) گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ کے متعدد اسٹیشنز پر نصب برقی زینے اور لفٹس خراب ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بعض اسٹیشنز پر برقی زینے درست حالت میں ہونے کے باوجود استعمال نہیں کیے جارہے ، جبکہ کئی مقامات پر برقی زینوں کی ریلنگ اور دیگر سامان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ناظم آباد نمبر ایک اسٹیشن پر تعینات محافظ کے مطابق سڑک کی جانب اترنے والے برقی زینے کا سامان چوری ہوجاتا ہے ، جبکہ ان کی ڈیوٹی اوپر واقع اسٹیشن تک محدود ہے ۔گرین لائن کا آپریشن سندھ حکومت کے پاس ہے اور اس وقت عبداللہ موڑ، سرجانی ٹاؤن سے نمائش تک سروس چل رہی ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے برقی زینوں، لفٹس اور دیگر سہولتوں کی مرمت اور بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments