سی ویو کے قریب ڈوبنے والے تیسرے ماہی گیر کی لاش بھی مل گئی

سی ویو کے قریب ڈوبنے والے تیسرے ماہی گیر کی لاش بھی مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ویو نشان پاکستان کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے کے واقعے کا واقعہ۔ریسکیو حکام کے مطابق بحری خدمات کی ٹیم نے ڈوبنے والے تیسرے شخص کی لاش کو بھی نکال لیا، نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

جاں بحق ماہی گیروں کی شناخت عبدالسلام، منا اور سعید کے نام سے کی گئی ہے ، ڈوبنے والے تینوں افراد کی لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں پانچ ماہی گیر ڈوبے تھے جن میں سے دو ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، ایک ماہی گیر کی لاش گزشتہ روز جبکہ دو کی آج نکالی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...