کورنگی صنعتی ایریا تھانے پررشوت لیکر خاتون کو بے گھر کرنے کاالزام

کورنگی صنعتی ایریا تھانے پررشوت لیکر خاتون کو بے گھر کرنے کاالزام

70ہزار روپے لیکر مکان خالی کرایاگیا ،متاثرہ خاتون سامان سمیت رات سڑک پرگزارنے پرمجبور

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی مبینہ غنڈہ گردی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں تھانے پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے خاتون کو گھر سے بے دخل کر دیا ہے ۔بریانی کا ٹھیلا لگانے والی متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ انھیں رات گئے سامان سمیت گھر سے بے دخل کیا گیا، جس کے بعد وہ رات 3 بجے سے سامان سمیت سڑک پر بے یار و مددگار بیٹھی ہیں۔خاتون کے مطابق گھر کا سامان رات گئے سڑک پر پھینکا گیا، جب کہ متاثرہ خاتون گزشتہ 8 ماہ سے مکان میں رہائش پذیر تھیں، خاتون گزر بسر کے لیے بریانی کا ٹھیلا لگاتی ہیں۔

متاثرہ خاتون نے ایس ایچ او اور لیڈی پولیس اہلکار پر مبینہ 70 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام بھی لگا دیا ہے ، خاتون نے کہا ستر ہزار روپے لے کر پولیس نے مجھ سے مکان خالی کروایا، رشوت لینے کے بعد رات گئے کارروائی کی گئی۔واضح رہے کہ مکان سے بے دخلی کے بعد خاتون کھلے آسمان تلے سامان سمیت موجود ہے ، غریب خاتون انصاف کے لیے دربدر اور رات سڑک پر گزارنے پر مجبور ہوئیں۔خاتون نے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے خلاف الزامات لگائے ہیں اور تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے ، متاثرہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ انہیں 2 ماہ سے گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر سامان سمیت گھر سے بے دخل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...