سکھر:ریلوے پھاٹک کامرمتی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب

سکھر:ریلوے پھاٹک کامرمتی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب

20روز تک نیو پنڈ پھاٹک بند رکھنے کے باوجود ٹریک کاکام مکمل نہ ہوسکاٹریک کی حالت خراب، گاڑیوں کوگزرنے میں دشواری، حادثات کا خطرہ

سکھر(بیورو رپورٹ)نیو پنڈ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مقررہ مدت گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا، مبینہ طور پر ٹھیکیدار مرمتی کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا، ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کی جانب سے تقریباً 20 روز تک پھاٹک بند رکھنے کے بعد اسے آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا، تاہم ٹریک کی حالت بدستور خراب ہونے گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ریلوے ٹریک کی مرمت 24 ستمبر تک مکمل کی جانی تھی مگر مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود کام مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

دوسری جانب پھاٹک کھول دیے جانے کے بعد نامکمل ٹریک سے گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے بلکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھی دشواری کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر ریلوے انتظامیہ نے پھاٹک کو آمدورفت کیلئے کھولنا تھا تو ٹریک کی مرمت مکمل کیے بغیر ایسا اقدام شہریوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے ۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نامکمل اور غیر ہموار ٹریک کے باعث کسی بھی وقت حادثہ پیش آسکتا ہے ۔شہری و سماجی حلقوں نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے ، ٹریک کی مرمت کا باقی ماندہ کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرانے اور مبینہ طور پر کام ادھورا چھوڑنے والے ٹھیکیدار کی ذمہ داری کا تعین کرنے سمیت عوام کو غیر ضروری مشکلات سے دوچار کرنے کے بجائے منصوبے کی نگرانی اور معیارِ تعمیر پر بھی توجہ دی جانے کا پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...