ڈاؤ یونیورسٹی کی بگ اینڈ ڈرگ ایپ متعارف

ڈاؤ یونیورسٹی کی بگ اینڈ ڈرگ ایپ متعارف

کراچی(سٹی ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں متعدی امراض کے علاج اور اینٹی مائیکروبیل ادویات کے ذمہ دارانہ استعمال میں معاونت کے لیے مقامی طبی ضروریات کے مطابق تیار کردہ ’’بگ اینڈ ڈرگ‘‘ (Bug & Drug) کلینیکل ڈسیژن سپورٹ ایپ باقاعدہ طور پر متعارف کرا دی گئی۔

ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ایپ خاص طور پر ایسے اسپتالوں اور طبی مراکز میں ڈاکٹروں کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہے جہاں ہر وقت متعدی امراض کے ماہر کی دستیابی ممکن نہیں ہوتی ،یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے سندھ انسٹیو ٹ آف انفیکشئیش ڈیزیز اسپتال آڈیٹوریم میں کے بٹن دباکر ایپ کا رسمی افتتاح کیا جبکہ پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے ایپ کی پبلیکیشن کا آغاز کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں متعدی امراض کے ماہرین کی تعداد محدود ہے، خصوصاً چھوٹے اور سیکنڈری کیئر اسپتالوں میں ہر وقت انفیکشس ڈیزیزز اسپیشلسٹ کی موجودگی ممکن نہیں ہوتی۔ ایسے حالات میں یہ ایپ ڈاکٹروں کو مریض کے بستر پر ہی شواہد پر مبنی طبی رہنمائی فراہم کرسکتی ہے ،یونیورسٹی اس منصوبے کی معاونت جاری رکھے گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایپ کے استعمال کے طریقہ کار پر رہنمائی کا طریقہ تیار کرکیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...