طلبہ اور اساتذہ کی ذہنی صحت کا تحفظ ترجیح قرار

طلبہ اور اساتذہ کی ذہنی صحت کا تحفظ ترجیح قرار

ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ناگزیر،ماہرینبحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز میں قومی کانفرنس، اطہر مختار،ڈاکٹرعرفان ودیگرکاخطاب

کراچی (این این آئی)آٹھویں قومی کانفرنس بعنوان ’’ذہنی صحت اور جدید ٹیکنالوجی‘‘ بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ماہرین نے ذہنی صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بھرپور استفادے کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی وائس ایڈمرل (ر) اطہر مختار ہلال امتیاز (ملٹری) نے کہا کہ موجودہ دور میں ذہنی صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بھرپور استفادہ ضروری ہے۔

مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان حیدرنے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ٹیلی مینٹل ہیلتھ جیسی جدید ٹیکنالوجی ذہنی صحت کی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے ، تاہم ان ٹیکنالوجیز کا استعمال اخلاقی اصولوں اور انسانی ہمدردی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونا چاہیے ۔پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی نے صحت کے شعبے سے وابستہ طلبہ اور اساتذہ کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ کو فوری اور اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس میں تحقیقی مقالہ جات، ماہرین کے لیکچرز، قبل از کانفرنس ورکشاپس، پوسٹر مقابلے اور پینل مباحثے بھی ہوئے ۔ قومی و بین الاقوامی مقررین پروفیسر ڈاکٹر رضا الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر یاسر عباسی (متحدہ عرب امارات)، ڈاکٹر نعیم الاسود (امریکا)، پروفیسر واش دیو امر اور ڈاکٹر انیل بھاگوانی (امریکا) نے تحقیقی مقالے پیش کیے ۔بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل عابد حمید ہلال امتیاز (ملٹری) نے کانفرنس میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...