حیدر آباد :محکمہ اطلاعات میں صوبہ بھر کے 23 ملازمین کی ترقیاں

حیدر آباد :محکمہ اطلاعات میں صوبہ بھر کے 23 ملازمین کی ترقیاں

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے صوبے بھر سے مجموعی طور پر 23 ملازمین کو ترقیاں دے دی گئی ہیں۔

جن میں 17 نائب قاصد کو جونیئر کلرک اور 6 کو نائب قاصد کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹس کی جانب سے باقاعدہ پروموشن آرڈرز جاری کردیے گئے ہیں۔یہ اقدام وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی ہدایات، سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر کاشف گلزار شیخ کی خصوصی توجہ اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن طارق امام اور ڈپٹی ڈائریکٹر صابر کاکا کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ ترقی پانے والے ملازمین نے متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت مطلوبہ شرائط پورے کیں۔ اس اہم پیشرفت کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد کی جانب سے ان کے دفتر شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ نے کہا کہ ملازمین کی محنت، خدمات اور قابلیت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...