کینیڈا پلٹ معمرجوڑے کی گلا کٹی لاشیں برآمد

کینیڈا پلٹ معمرجوڑے  کی گلا کٹی لاشیں برآمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں گھر سے کینیڈا پلٹ ضیعف العمر جوڑے کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سر سید تھانے کی حدود میں بی اماں پارک کے قریب ایک مکان کی دوسری منزل پر مقیم 65 سے 70 سالہ بزرگ میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق میاں بیوی کی شناخت محمد یامین ولد خدا بخش اور نفیس اختر کے نام سے ہوئی ہے ، جن کی عمریں تقریباً 65 سے 70 سال کے درمیان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...