دولت پور :سکھپور کچے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

دولت پور :سکھپور کچے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

دولت پور، محراب پور (نمائندگان دنیا) دولت پور کے علاقے علی آباد تھانے کی حدود سکھ پور کچے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد زمین پر پانی لگانے کے لئے جارہے تھے کہ نا معلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی ،

جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے 2 افراد نثار پلی ولد اشرف پلی اور گلزار ماچھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر علی آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہپور جہانیاں منتقل کر دیا ۔ شاہپور جہانیاں میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔ جاں بحق ہونے والے نثار علی پلی کا تعلق گاؤں فیض محمد پلی سے بتایا جاتا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔ محراب پور میں کوٹری کبیر روڈ پر عدالتی احاطے کے باہر تاک میں بیٹھے مسلح افراد کی فائرنگ سے شنوائی کیلئے آنے والا نوجوان عابد ڈاہری ولد گل محمد ڈاہری زخمی ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...