حادثے میں ریٹائرڈ استاد جاں بحق،معمر شخص نے خودکشی کرلی،2 افرادزخمی
بلڑی شاہ کریم، محراب پور (نمائندگان دنیا) بلڑی شاہ کریم کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں ریٹائرڈ پرائمری استاد محمد عثمان کنبھار جاں بحق جبکہ نور محمد سومرو شدید زخمی ہوگیا۔
محراب پور میں گھر کی سولر پلیٹ صاف کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پرائمری اسکول ٹیچر قربان چوہان جاں بحق ہوگیا۔ بھریا سٹی تھانے کی حدود دالی شہر میں 63 سالہ شخص الیاس سہتو نے مبینہ گھریلو مسائل پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔بھریا روڈ میں تاجر لیاقت علی ولد سخاوت آرائیں اور محراب پور میں ریٹائرڈ اسکول ٹیچر اصغر راجپوت ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments