سندھ بھر کے اخبار فروشوں کو ریلیف پیکیج دیا جائے ،ایوب مہر
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی رہنما اور صدر اخبار فروش یونین ایوب مہر نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے اخبار فروشوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے ،
جس میں علاج معالجے ، بچوں کی تعلیم اور مالی معاونت کو شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا مہنگائی کے باعث ہزاروں اخبار فروش شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں سی پی این ای، اے پی این ایس اور اخباری مالکان سے بھی اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے میرپورخاص میں اخبار مارکیٹ کے قیام پر رکن اسمبلی ہری رام کشوری لال کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments