میرپورخاص :کمشنر ،سیکریٹری صحت کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ

میرپورخاص :کمشنر ،سیکریٹری صحت کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) کمشنر میرپورخاص ڈویژن شمہیر خان بھٹو اور سیکریٹری صحت سندھ طاہر حسین سانگی نے ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورخاص کا دورہ کرکے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور عمارت کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ہیم جی چوہان بھی موجود تھے ۔ دورے کے دوران افسران نے این آئی سی وی ڈی چیسٹ پین مینجمنٹ یونٹ، او پی ڈی، میڈیکل اور سرجیکل وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کرکے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اسپتال میں صفائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...