لیاقت آباد ٹاؤن میں مفت انگریزی زبان کے کورس کا آغاز
کراچی(این این آئی) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے ٹاؤن آفس میں طلبہ کے لیے 100 فیصد مفت انگریزی زبان کے کورس کا افتتاح کردیا۔
کورس کا مقصد طلبہ کو انگریزی سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا، ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنا اور مستقبل میں بہتر تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع کے لیے تیار کرنا ہے ۔اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد سائرہ خان، میونسپل کمشنر عبدالستار سومرو بھی موجود تھے ۔فراز حسیب نے کہا کہ موجودہ دور میں انگریزی زبان پر عبور اعلیٰ تعلیم، بہتر ملازمتوں اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اہمیت رکھتا ہے ۔ اسی ضرورت کے پیش نظر طلبہ کے لیے مکمل طور پر مفت کورس شروع کیا گیا ہے تاکہ مالی وسائل کی کمی ان کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ نہ بنے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments