غیر ملکیوں کوپولیس اہلکار بن کر لوٹنے والاگرفتار

 غیر ملکیوں کوپولیس اہلکار بن کر لوٹنے والاگرفتار

ملزمان نے بنگلہ دیشی تبلیغی جماعت کے ارکان اورترکیہ کے شہری کو نشانہ بنایا واردات میں استعمال ہونے والی کار، جعلی نمبر پلیٹس،واکی ٹاکی سیٹ بھی برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ زون پولیس کی اہم کارروائی، غیر ملکی مہمانوں کو پولیس اور سی آئی اے اہلکار ظاہر کرکے لوٹنے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، کلاکوٹ پولیس نے عثمان آباد میں مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔گرفتار ملزم کی شناخت مسلم ولد شان جبکہ فرار ساتھی کی شناخت مصطفی کے نام سے ہوئی۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے نوٹس پر ساؤتھ اور سٹی ڈسٹرکٹس پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی۔ تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔ملزمان نے 9 اکتوبر کو تھانہ نبی بخش کی حدود میں بنگلہ دیشی تبلیغی جماعت کے ارکان سے غیر ملکی اور بنگلہ دیشی کرنسی لوٹی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ نبی بخش میں درج کیا گیا۔ملزمان نے دوسری واردات 11 اکتوبر کو صدر کے علاقے میں کی جہاں ترکیہ سے آئے وفد سے 2 ہزار امریکی ڈالر لوٹے گئے ۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ پریڈی میں درج ہے ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 ہزار امریکی ڈالر، 52 ہزار 500 بنگلہ دیشی ٹکہ اور ایرانی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار نمبر ANX-409، مزید تین جعلی نمبر پلیٹس، پولیس کیپ اور واکی ٹاکی سیٹ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔پولیس کی جانب سے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...