بدلتے موسم سے نزلہ ،کھانسی کی شکایات عام

بدلتے موسم سے نزلہ ،کھانسی کی شکایات عام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں موسم کی بدلتی کیفیت کے ساتھ ہی گھروں میں بچوں کے نزلہ، کھانسی، گلے کی خراش اور بخار کی شکایات عام ہوتی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں سردیوں نے دستک دے دی ہے لیکن کراچی کے شہری سردی کے انتظار میں ہیں۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی موسم کی تبدیلی کے اثرات اور بیماریاں سامنے آنے لگی ہیں، دن کے اوقات میں دھوپ اور گرمی برقرار ہے ، تاہم شام ڈھلتے ہی موسم میں خنکی (ٹھنڈک) بڑھنے لگی ہے ۔موسم کی اس بدلتی کیفیت کے باعث بچوں کے نزلہ، کھانسی، گلے کی خراش اور مسلسل تیز بخار کی شکایات عام ہو رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...