فریقین کو متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت

فریقین کو متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ایف بی ایریا بلاک 7 عیسیٰ گوٹھ میں تجاوزات کے معاملے پر فریقین کو ایک دوسرے کو متعلقہ دستاویزات کی نقول آئندہ سماعت 19 نومبر سے قبل فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نشاط وارثی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت 2014 میں ہی مذکورہ مقام سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے چکی ہے ، جبکہ قابضین بھی زمین پر اپنے قبضے کو تسلیم کرچکے ہیں اور اب زرتلافی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب مکینوں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ کچی آبادی نے انہیں زمین کی لیز جاری کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...