زیب النساء اسٹریٹ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، 12افراد گرفتار
کراچی(این این آئی) صدر کے علاقے زیب النساء اسٹریٹ پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ مافیا کے 12 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا،
جبکہ تجاوزات کا سامان تین ٹرکوں میں ضبط کرلیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ہاظم بنگوار کے مطابق غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر انہیں بھی وارننگ دلوائی۔زیب النساء اسٹریٹ شہر کی مصروف ترین سڑکوں میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments