نالے سے ملنے والی بچی کی لاش کی ڈی این اے سے شناخت

نالے سے ملنے والی بچی کی لاش  کی ڈی این اے سے شناخت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قائد آباد نالے سے 19 اگست کوملنے والی 6 سال کی بچی کی لاش کی شناخت کئی ہفتوں بعد ڈی این اے کی مدد سے کرلی گئی۔

میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے ہیں جبکہ ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے ۔ 13 اگست کو مجید کالونی میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کی شناخت 6 سالہ گلا لئی سے کر لی گئی۔ 19 اگست کو مہران ہائی وے کے قریب نالے سے بوری بند برہنہ بچی کی لاش ملی تھی جو ناقابل شناخت تھی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی اور ڈی این اے بھی لیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...