قابل اعتراض ویڈیوز سے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کاملزم گرفتار

قابل اعتراض ویڈیوز سے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کاملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) نے قابل اعتراض ویڈیوز اور دھمکی آمیز پیغامات کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم فرمان علی کو گرفتار کرلیا، ملزم پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ایک خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز، واٹس ایپ پیغامات اور دھمکی آمیز وائس میسجز بھیج کر ہراساں اور بلیک میل کرنے کا الزام ہے ۔این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر118/2026 درج کرلیا ہے ۔بیان میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ خواتین کو سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تحفظ فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...