پارک سے تجاوزات ختم کرکے بحال کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اسکیم 33 سیکٹر 15 اے میں پارک کی زمین پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر پارک سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرکے اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے اور پارک کی بحالی کے لیے کے ایم سی متعلقہ حکام کی معاونت کرے ۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور محکمہ ریونیو کے حکام سے 20 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے باعث انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہیں، جبکہ تعمیرات کے مقام پر کے الیکٹرک کی تنصیبات بھی موجود ہیں۔ کے الیکٹرک نے بھی خط لکھ کر تعمیرات کے باعث خطرات کی نشاندہی کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments