سکھر:قصابوں کیخلاف کارروائی، بڑی مقدار میں مضر صحت گوشت ضبط

سکھر:قصابوں کیخلاف کارروائی، بڑی مقدار میں مضر صحت گوشت ضبط

بیمار جانوروں کا گوشت مضر صحت تھا، جسے موقع پرہی تلف کردیا، ویٹرنری آفیسرحفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی، زائد قیمت، متعدد دکانداروں پرجرمانے عائد

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر میں مضر صحت گوشت کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے بڑا آپریشن کیا گیا۔ خبر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور اور اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز نے مختارکار سکھر سٹی ، سندھ فوڈ اتھارٹی، بیورو آف پرائسز اینڈ سپلائی کنٹرول اور ویٹرنری آفیسر کے ہمراہ علی الصبح تعلقہ سکھر سٹی اور تعلقہ نیو سکھر کے مختلف علاقوں میں گوشت کی دکانوں پر اچانک چھاپے مارے ۔چھاپوں کے دوران نیو سکھر، گھنٹہ گھر اور ملحقہ علاقوں میں متعدد قصابوں کی دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ دورانِ چیکنگ بڑی مقدار میں مضر صحت، بدبودار اور ناقابل استعمال گوشت برآمد ہوا، جسے موقع پر ہی قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا۔

ویٹرنری آفیسر کی رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ گوشت بیمار جانوروں کا اور انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے ناقص گوشت فروخت کرنے ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے پر متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ بعض دکانوں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے کہا کہ شہریوں کو مضر صحت اور ناقص خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی اور عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...