نوڈیرو:تنازع خاتمے کیلئے ڈاہانی جرگہ جیہا برادری کے گاؤں پہنچ گیا
نوڈیرو(نمائندہ دنیا)پانچ سال سے جاری جیہا، ڈاہانی خونی تنازع کے خاتمے کیلئے ڈاہانی برادری کا جرگہ جیہا برادری کے گاؤں گلن جیہا پہنچ گیا، جہاں جیہا فریق نے جرگے کا احترام کرتے ہوئے تنازع کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کردی۔
فیصلے کی تاریخ اور مقام آئندہ 5 تاریخ کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق کیا گیا، ڈاہانی برادری کے معززین علی حسن ڈاہانی، نواب ڈاہانی، منصور ڈاہانی اور سماجی رہنما سید جنید شاہ راشدی جرگے لیکر گاؤں گلن جیہا پہنچے ، جہاں جیہا برادری کے گہرام خان اور مجاہد جیہا نے خیرمقدم کرتے ہوئے فیصلے پر آمادگی ظاہر کی،اس موقع پر سید جنید شاہ راشدی نے کہا کہ ڈی آئی جی شیراز نظیر عباسی، ایس ایس پی اظہر مغل نے امن کے قیام اور صلح کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments