شہریوں کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس بخاری کمرشل میں شہریوں کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔۔۔
ویڈیو میں شہریوں کے دو گروپس آپس میں گتھم گتھا، ایک دوسرے پر مُکوں،گھونسوں،تھپڑوں کی بارش کرتے دیکھا جاسکتا ہے لڑنے والے شہریوں کے کپڑے بھی پھٹ گئے ۔جھگڑے کے دوران شہری کا اسلحہ گرجاتا ہے جسے وہ بعد میں اٹھالیتا ہے ، دوسری جانب پولیس حکام کا موقف بھی سامنے آگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی فریق نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، یہ دوگروپوں میں جھگڑا ہے یا کچھ افراد نے کسی ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا؟ تحقیقات جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments