شارع فیصل پرکال سینٹر پر چھاپے کیخلاف احتجاج ، ٹریفک کی روانی متاثر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پر بلوچ کالونی کے قریب کال سینٹر پر چھاپے کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک کی۔۔
روانی شدید متاثر ہوگئی۔ سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ متعدد اسکول وینز اور ریڈ و گرین بسیں بھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔پولیس کے مطابق مظاہرین گزشتہ روز این سی سی آئی اے کی جانب سے ایک مبینہ غیر قانونی کال سینٹر پر کیے گئے چھاپے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments