اندھی گولیاں لگنے سے اکتوبر میں مزید43شہری زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں اسلحے کے غیر قانونی اور بے دریغ استعمال کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔۔
، اکتوبر میں 43 افراد اندھی گولیوں سے زخمی بنے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیاں لگنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ گزشتہ ماہ اکتوبر میں 43 افراد نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کا شکار بنے جس میں شیر خوار ، کمسن ، نوعمر لڑکے ، لڑکیاں اور خواتین بھی شامل ہیں۔شہری انجانے خوف کا شکار ہیں کہ کب اور کہاں سے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن جائیں۔ شہری نہ تو گھروں میں اور نہ ہی سر راہ محفوظ دکھائی دیتے ہیں۔2 ماہ ستمبر اور اکتوبر میں نامعلوم سمت کی گولیاں لگنے سے مجموعی طور پر 67 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments