صدر میں لوڈشیڈنگ:عدالت کا چیئرمین کے ای کو نوٹس، شیڈول طلب

صدر میں لوڈشیڈنگ:عدالت کا چیئرمین کے ای کو نوٹس، شیڈول طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے صدر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر چیئرمین کے الیکٹرک اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو 6 نومبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کے ۔۔

 الیکٹرک سے متعلقہ علاقے کا لوڈشیڈنگ شیڈول طلب کرلیا۔ درخواست گزار وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر  میں غیر قانونی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، دوپہر اور شام میں بجلی بند رہنے سے وکلا کا کام شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کے کوئی واجبات باقی نہیں، اس کے باوجود صارفین کو ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ کے الیکٹرک انتظامیہ سے متعدد بار رابطہ کرکے مطلوبہ معلومات بھی فراہم کی گئیں، تاہم صورتحال میں  بہتری نہیں آئی۔ درخواست میں کے الیکٹرک کے متعلقہ افسران اور ڈی جی کسٹمر افیئرز نیپرا کو فریق بنایا گیا  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...