ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع ماسٹر پلان بنانے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی اور ٹریفک مسائل سے متعلق 7 درخواستوں پر۔۔
چیف سیکریٹری سندھ کو اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ جسٹس ریاضت علی سیہڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حکم دیا کہ کمیٹی میں محکمہ داخلہ، ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، ساحلی ترقی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل کیے جائیں۔ عدالت نے کمیٹی کو ٹریفک مسائل کے حل کے لیے جامع ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments