پولیو مہم کاجائزہ لینے کیلئے کمشنر کاکیماڑی میں اتحاد ٹاؤن کادورہ

پولیو مہم کاجائزہ لینے کیلئے کمشنر کاکیماڑی میں اتحاد ٹاؤن کادورہ

ڈپٹی کمشنر، کوآرڈی نیٹر پولیو مہم، ڈی ایچ اوکی سید حسن نقوی کوبریفنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر سید حسن نقوی نے انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کیماڑی میں اتحاد ٹاؤن کا دورہ کیا ۔ ڈ پٹی کمشنر ستار ہکڑو کوآرڈی نیٹر پولیو ٹاسک فورس سعود یعقوب ، ڈی ایچ او اوردیگر نے کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ کمشنر کوویکسی نیشن کوریج کوبہتر بنانے کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے کہاکہ رہ جانے اورانکار کرنیوالے بچوں کی کوریج کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بیمار بچوں کی ویکسی نیشن کے انتظامات اورحاصل کارکردگی کی تفصیلات معلوم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ بیمار بچوں ویکسی نیشن ڈاکٹرز کی نگرانی میں کی جائے ، ڈاکٹرز اور طبی ماہرین پولیو ٹیموں کے ساتھ ہوں۔ کمشنر کوبتایا گیا انسداد پولیو مہم کی ٹیم میں یونین کونسل سطح پرمیڈیکل افسر اورماہرین اطفال شامل ہیں، پولیو ویکسین پلانے کے عمل میں والدین کی کونسلنگ کیلئے ماہرین سے مدد لی جاتی ہے ۔ دریں اثنا کمشنر آفس نے تیسرے روزکی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی کوریج کی تفصیلات جاری کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...