ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ بیوہ کی مدعیت میں درج

ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ بیوہ کی مدعیت میں درج

مقتول ڈاکٹر کاشف پانچ بچوں کا باپ اور آبائی تعلق بہاولپور سے تھا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن معمار میں گزشتہ شب قتل ہونے والے ڈاکٹر کے واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں معمار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ۔ مقدمے کی ایف آئی آر 536 سال 2026 درج کی گئی ہے جس میں مقتولہ کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قتل میں نامعلوم شخص کو نامزد کیا گیا ہے ۔مدعی مقدمہ مسماۃ سندس احسن نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں گلشن معمار میں اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پزیر ہوں ۔ہاؤس وائف ہوں ۔میرے شوہر آغا محمد کاشف الدین جو کہ ڈاکٹر ہے ۔ان کا کلینک آغا میڈیکل سینٹر سیکٹر 2-X گلشن معمار میں واقع ہے اور عرصہ 20 سال سے اسی مقام پر کلینک چلارہے تھے۔

گزشتہ 6 ماہ سے محمد حسنین تنویر میرے شوہر کا اسسٹنٹ ہے اور ہمارے گھر میں اس کی عارضی رہائش ہے ۔ 6 نومبر کو میرے شوہر اپنے اسسٹنٹ کے ہمراہ کلینک پر گئے جس کے بعد مجھے اطلاع ملی کہ میرے شوہر کو کسی شخص نے گولی مارکر زخمی کردیا ہے ۔ اس وقت عباسی شہید اسپتال میں ہیں۔جس پر میں اسپتال پہنچی تو معلوم ہوا کہ میرے شوہر فوت ہوچکے ہیں۔ایس ایچ او گلشن معمار محمد علی نیازی نے بتایا کہ مقتول ڈاکٹرکاشف پانچ بچوں کا باپ ، آبائی تعلق بہاولپور سے تھا اور گلشن معمار کا رہائشی تھا۔علا وہ ازیں فیروز آباد پولیس نے طارق روڈ کے قریب جیولر کے ملازمین سے کروڑوں روپے مالیت کا 82 تولے سونا اور 4 کلو چاندی چھیننے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...