ڈیفنس سے لودھراں کی دو لڑکیاں بازیاب

ڈیفنس سے لودھراں کی دو لڑکیاں بازیاب

کراچی (این این آئی) کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع لودھراں سے کراچی آنے والی دو لڑکیوں کو ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن سے بازیاب کرالیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈیفنس تھانے کی پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں لڑکیوں کو بازیاب کرایا۔ لڑکیوں کے اغوا کا مقدمہ پنجاب پولیس نے درج کر رکھا ہے ۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی نوٹس لیا تھا۔ بازیاب ہونے والی دونوں لڑکیوں کی عمریں 14 اور 15 سال ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...