سندھ کی تقسیم کیخلاف میرپور خاص میں وکلا کا کنونشن

سندھ کی تقسیم کیخلاف میرپور خاص میں وکلا کا کنونشن

اجتماع کا مقصد سندھ کی وحدت، مشترکہ شناخت کواجاگر کرنا ہے ، ہاشم لغاری

میرپور خاص(بیورو رپورٹ)سندھ کی وحدت اور مشترکہ شناخت کے حوالے سے سندھ کی تقسیم نامنظور، ایک سندھ، ایک قوم، ایک شناخت کے عنوان سے میرپورخاص میں آل سندھ وکلا کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں سندھ بھر سے وکلا نے شرکت کی، کنونشن میں میرپورخاص کے علاوہ عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، خیرپور، ٹنڈوالہ یار، حیدرآباد، کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے وکلا نے شرکت کی، جبکہ سندھ بار کونسل کے اراکین بھی کنونشن میں شریک ہیں۔ اس موقع پر سندھ بار کونسل کے ممبر ایڈووکیٹ ہاشم لغاری نے کہا کہ سندھ کی وکلا برادری کے اس اجتماع کا مقصد سندھ کی وحدت، مشترکہ شناخت اور قانونی برادری کی متحدہ آواز کو اجاگر کرنا ہے۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر ایڈووکیٹ شوکت راہموں نے کہا کہ سندھ کی وحدت پر ہونے والے حملوں کے خلاف جدوجہد جاری ہے ، اسی سلسلے میں سندھ کی تقسیم نامنظور، ایک سندھ، ایک قوم، ایک شناخت کے عنوان سے کنونشن منعقد کیا گیا ہے ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ کانجی مل میگھواڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک ایک بھی وکیل زندہ ہے ، سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے ، کنونشن میں سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین اشتیا ق احمد میمن، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ایاز تنیو، عامر نواز وڑائچ، کے بی لغاری، حق نواز تالپور، ارشد شر سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...