نوشہرو فیروز میں حادثات وواقعات نے 6جانیں لے لیں
بس سے کچل کربچی چل بسی، زمین کے تنازع پرعجیب منگنیجو قتل
اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)ضلع نوشہرو فیروز میں حادثات وواقعات نے 6 افراد کی جانیں لے لیں۔ محراب پور کے قریب قومی شاہراہ ہالانی کے گاؤں مٹھو خان میں روڈ کراس کرتے 8 سالہ بچی انمول دختر شمن علی جوگی بس کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئی، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ہنگورجا کے گاؤں کینجھر منگنیجو میں زرعی اراضی ملکیت کے تنازع پر تصادم ہوگیا جس میں گولیاں لگنے سے عجیب منگنیجو جاں بحق اور ندیم منگنیجو، نسیم منگنیجو، غلام عباس منگنیجو، باگیل منگنیجو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نوشہرو فیروز شاہراہ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے نوجوان بلاول بھٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔
پڈعیدن میں مہران ہائی وے پر کوٹ لالو منگیا موری کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل ڈالا، اہل علاقہ نے زخمیوں اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک نوجوان شاہد علی خاصخیلی دم توڑ گیا۔ مہران ہائی وے پر منگیا ناکے کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار تین نوجوانوں کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا، اسپتال میں نوجوان دائم بہلکانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ درس تھانہ کی حدود میں مبینہ نوجوان بندوق صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردی جہاں متوفی کی شناخت 19سالہ نوجوان سہیل ابڑو کے نام سے ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments