ڈیفنس تھانے کی حدود میں نوجوان کے قتل کا ملزم پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ ڈیفنس پولیس نے 21 سالہ برائن رابن کے قتل میں ملوث ملزم یونس عرف ایلکس کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 2 لاکھ روپے نقدی اور دو موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کی ملزم کی بہن مہک سے دوستی تھی۔ چھ نومبر کی رات ملزم بہن کے فلیٹ پر پہنچا تو برائن رابن وہاں موجود تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے برائن کے پاس 2 لاکھ روپے اور دو قیمتی آئی فون دیکھ کر لالچ میں اس کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزم نے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس نے باریک بینی سے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کیے۔ شواہد کی روشنی میں واقعے کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments