میڈیکل یونیورسٹی جانے والی طالبات بھی غیر محفوظ

میڈیکل یونیورسٹی جانے والی طالبات بھی غیر محفوظ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں میڈیکل یونیورسٹی جانے والی طالبات بھی غیر محفوظ ہوگئیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بس کے انتظار میں کھڑی طالبات کے ساتھ موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے واردات کر ڈالی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ طالبات بس میں انتظار میں کھڑی تھی کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو موقع پر پہنچ گئے ، ڈاکوؤں نے ایک طالبہ سے اسکا پرس چھین لیا جبکہ دو طالبات نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ ایک طالبہ نے جان پر کھیل کر سڑک عبور کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...