حیدر آباد:ایم کیوایم رہنما شکیل باکسر کابیٹا حادثے میں جاں بحق
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)ایم کیوایم پاکستان کے رہنما شکیل باکسر کا بیٹا حادثے میں جاں بحق ہوگیا، مرحوم کی نماز جنازہ محمدی مسجد بھائی خان چوک پر ادا کی گئی اور انہیں ٹنڈویوسف قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
15سالہ مرزا مسعود بیگ چاندنی شاپنگ سینٹر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹینکر کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، جو اسپتال میں چل بسا۔ مرحوم دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments