ن لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچانے نکلی ہوں :مریم نواز

 ن لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچانے نکلی ہوں :مریم نواز

عوام شیر پر مہر لگاکرتیر،بلے اور سائیکل کی ملی بھگت کا خاتمہ کردیں گے، گفتگو

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے جذبے سے نکلی ہوں تاکہ عوام کو بتا سکوں کہ اندھیروں اور بحرانوں کا شکار پاکستان کو صرف مسلم لیگ ن کی با کردار اور انقلابی قیادت ہی کامیابی کی منزل پر پہنچا سکتی ہے ، عوام11مئی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر تیر، بلے اور سائیکل کی ملی بھگت کا خاتمہ کر دینگے ، گزشتہ روز این اے 120کی یونین کونسل 71موہنی روڈ پر بلال یاسین سمیت دیگرمسلم لیگی امیدواروں کے انتخابی دفاتر کے افتتاح اور ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم تبدیلی کے لئے تیار ہوچکی ہے اور یہ تبدیلی مسلم لیگ ن ہی لائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...