بہاولپور میں چو لستا ن و یٹرنری یونیورسٹی کی منظو ری دیدی گئی

بہاولپور میں چو لستا ن و یٹرنری یونیورسٹی کی منظو ری دیدی گئی

یو نیورسٹی کے قیام پر 2.395 ارب روپے خرچ ہونگے اور دو سال میں مکمل ہوگی

لاہور (اپنے سٹا ف رپورٹر سے ) حکومت پنجا ب نے بہاولپور میں چو لستا ن یونیورسٹی آ ف و یٹرنری اینیمل سا ئنسز کے نام سے نئی یو نیورسٹی کی منظو ری دے دی اور پرا ونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پا رٹی نے اس یونیورسٹی کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ وا ئس چا نسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورپرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا جو اس نئی یونیورسٹی کے پراجیکٹ کے فو کل پر سن ہیں نے کہا ہے کہ اس یو نیورسٹی کے قیام پر 2.395 ارب روپے خرچ ہونگے اور یہ دو سال میں مکمل ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے اس یو نیورسٹی کیلئے بہا ولپور میں 1000 ایکٹر زمین مختص کی ہے ۔ترکی کی دو یونیورسٹیاں چو لستا ن یونیورسٹی آف و یٹرنری اینیمل سا ئنسز کے قیام میں تعاون کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب حکو مت نے محکمہ صحت کے بھی مختلف پراجیکٹس کے لیے دس ارب روپے جاری کر دئیے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں