کمرشل فیس کی عدم ادائیگی:95املاک سربمہر

کمرشل فیس کی عدم ادائیگی:95املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،95املاک سربمہر۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پور، ٹمبر مارکیٹ تانین سن روڈ،گلبرگ، نیوگارڈن ٹاؤن، سبزہ زار اور گورنمنٹ سپیریئر سروسز سکیم میں آپریشن کیا۔۔۔

غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرفیروز پور روڈ پر42املاک، ٹمبر مارکیٹ تا نایان سن شہید روڈ پر16املاک سربمہر۔غیرقانونی کمرشل استعمال پر گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن میں 22املاک سیل۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبز ہ زار اورگورنمنٹ سپیریئر سروسز سکیم میں 15سربمہر کر دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں