وزیر ٹرانسپورٹ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے بڑے منصوبوں پر اہم پیشرفت، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات میں ٹرانسپورٹ، ماحولیاتی اصلاحات اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق۔۔۔
، وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں گیارہ سو الیکٹرک بسیں بیالیس شہروں میں چلائی جا رہی ہیں۔، سٹوڈنٹس کو میٹرو اور ای بسوں میں فری سہولت ملے گی، گرین بس ڈپوز اور موٹر بائیکس سکیم پر تیزی سے کام جاری ہے ، مری ٹورسٹ گلاس ٹرین کا فزیبلٹی ورک مکمل، امریکی قونصل جنرل نے پنجاب کے ٹرانسپورٹ اقدامات کو سراہتے ہوئے مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔