انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسروں کورینک لگانے کی تقریب

انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے  افسروں کورینک لگانے کی تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ریجن سے تعلق رکھنے والے 67 افسران کو انسپکٹر کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی اور سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں