انسپکٹر کسٹم انٹیلی جنس کی نشست پر تعیناتی نہ ہونے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے انسپکٹر کسٹم انٹیلی جنس کی نشست پر تعیناتی نہ ہونے کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نسیم ثقلین عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کو بتایا گیا کہ 2022 میں انسپکٹر کسٹم انٹیلی جنس کی نشستوں کے لیے امتحان کا اشتہار جاری ہوا،درخواست گزار نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان اور انٹرویو پاس کیا،درخواست گزار نے تحریری امتحان میں 70 جبکہ انٹرویو میں 150 نمبر حاصل کیے ،درخواست گزار کو نظر انداز کر کے برابر نمبر لینے والے امیدوار کی تعیناتی کر دی گئی۔