کنٹرولڈ ایریا میں کارروائیاں 41 املاک سربمہر

 کنٹرولڈ ایریا میں کارروائیاں  41 املاک سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں ایل ڈی اے ٹیموں نے کارروائیاں کرکے 41 املاک سربمہر کر دیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی پرمصطفی ٹاون میں 15املاک سربمہر کر دیں۔  مین جی ٹی روڈ پر10 املاک،نیو گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں 16املاک سربمہرکی گئیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، فوڈ پوائنٹ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں