تمام سکولوں میں جدید سکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد لازمی

تمام سکولوں میں جدید سکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد لازمی

پینک بٹن فعال کرنیکی ہدایت ،سیف سٹیز کو موک ایکسر سائز کی ذمہ داری تفویض

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں پینک بٹن فعال کرنے اور جدید سکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کو فوری احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پینک بٹن فعال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

سکولوں میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد اب لازمی ہوگا۔ہر سرکاری و نجی سکول کوپبلک سیفٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اورپولیس ہیلپ لائن سے مسلسل منسلک رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ہنگامی صورتحال میں سکول انتظامیہ لائیو ویڈیو سٹریمنگ کے ذریعے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کر سکے گی،تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے ۔سکول سربراہان کے لیے پینک بٹن اور پبلک سیفٹی ایپ کے استعمال کی باقاعدہ ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ہے ،جبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو مَوک ایکسرسائز کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو ٹاپ پرائرٹی قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں