گھریلو میٹر نہ لگانے کے خلاف درخواست کیساتھ آرڈر کی نقل لگانے کا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو میٹر نہ لگانے پر لیسکو ایس ای محمد مزمل اور ایس ڈی او ذین العابدین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے ساتھ آرڈر کی مصدقہ نقل لگانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے نصیر احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ آپ آرڈر کی مصدقہ نقل ساتھ لگا کر دوبارہ درخواست دائر کریں،رجسٹرار آفس نے ہائی کورٹ کے آرڈر کی مصدقہ نقل ساتھ نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے بھی لیسکو ایس ای محمد مزمل اور ایس ڈی او زین العابدین کو داد رسی کا حکم دیا،عدالتی حکم پر عمل نہ کر کے ایس ای اور ایس ڈی او نے توہین عدالت کی۔